کیلاش کے بریر گائوں میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کھلی کچہری کاانعقاد

جمعہ 14 ستمبر 2018 13:18

چترال۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) چترال کے علاقے وادی کیلاش کے بریر گائوں میں ڈپٹی کمشنر چترا ل خورشید عالم محسود کی سربراہی میں کھلی کچہری کاانعقادکیاگیاجس میں اسسٹنٹ کمشنرساجدنواز،سرکاری محکموں کے افسران ،منتخب نمائندگان اورمقامی لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام نے مسائل کے انبارلگادئیے۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے منتخب نمائندگان وناظمین نے کہاکہ وادی بریر کا سڑک نہایت خستہ حال اورتنگ ہونے کے وجہ سے ٹریفک کے رواں دواں میںہروقت مشکلات پیش آتے ہیں۔

(جاری ہے)

وادی میں صرف ایک سول ڈسپنسری ہے جس میں مریضوں کوادویات تک نہیں ملتی،وادی کے آبپاشی کی نہریں 2015ء کی سیلاب سے تباہ ہوئے تھے جس کی وجہ سے زرعی زمین بنجرپڑی ہوئی ہے۔وادی میں قائم ہائی سکول کوہائیرسیکنڈری کادرجہ دیاجائے تاکہ طلباء وطالبات کومزیدتعلیم حاصل کرنے میں دشواری پیش نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل غورسے سنے اورانہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائے۔بعدازاں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخورشیدعالم محسودنے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے ،عوام کوصحت اورتعلیم ودیگربنیادی ضروریات کوپوراکرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں