عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،ڈپٹی کمشنرچترال

منگل 2 اکتوبر 2018 19:42

چترال۔02 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2018ء)ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے ضلع بھر کے تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ چترال کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے بروغل میں عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں اور علاقے کے مکینوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایات انہوں نے منگل کو چترال کے دور آفتادہ علاقے بروغل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران جا ری کیں۔ کھلی کچہری میں متعلقہ محکمہ جات کے نمائیندوں اور علاقے کے عوام نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر عوام نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے موقع ہی پر محکمہ جات کو عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران طویل خشک سالی سے متاثرہ مقامی مکینوں میں کمبل ، رضائیاں اور اشیاء خوراک بھی تقسیم کئے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے لگائی گئی فری میڈیکل کیمپ کا معائینہ کیا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں