امریکی سیاح خاتون 2 ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چترال پہنچ گئی ،

خاتون کا دنیا بھرکے سیاحوں کو چترال کی سیر کرنے کا پیغام

بدھ 3 اکتوبر 2018 15:13

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) موٹر سائیکل پر پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے والی امریکی خاتون اپنی موٹر سائیکل پر چترال پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فار آرٹ اینڈ اڈوینچر مشن چلانے والی امریکی خاتون ڈیونو ھارو ٹونین موٹر سائکل پر دو دیگر امریکی شہریوں کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سیاح خاتون نے کہا کہ وہ موٹر سائکل پر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے چترال پہنچی ہے جہاں سے وہ وادی کیلاش جائے گی اور گلگت کے راستے خنجراب وغیر ہ کی بھی سیر کرے گی۔

امریکی خاتون نے کہا کہ پورے پاکستان کے لوگ نہایت اچھے ہیں تاہم چترال کے لوگوں انہیں بہت پسندآئے ہیں۔سیاح خاتون نے کہا کہ چترا ل کے لوگ اتنے مہمان نواز ہیں کہ ہم جہاں جاتے ہیں وہاں کے لوگ ہمارا نہایت والہانہ استقبال کرتے ہیں، ایک دکان سے ہم نے ڈرائی فروٹ خریدا ،انہوں نے پیسے بھی نہیں لئے اسی طرح ہم نے رات ایک ہوٹل میں کھانا کھایا تو انہوں نے بھی ہمیں مہمان کی حیثیت دی اور بل و صول نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ امریکہ سے نکلتے وقت ہمارے دلوں میں محتلف شکوک و شبہات تھے مگر جب پاکستان پہنچے تو وہ شکوک و شبہات دم توڑ گئے۔ ہم تین ساتھی امن کا مشن چلا رہے ہیں اور پوری دنیا میں موٹر بائیک پر گھومنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ نہایت مہذب ہیں اور یہ خطہ پوری دنیا میں اپنے مثالی امن کیلئے مشہور ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پورے دنیا کے سیاحوں کو پیغام دیا کہ وہ ضرور چترال آئیں اور یہاں کے مثالی امن اور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں