اے سی عبد الولی خان کا دروش بازار کا دورہ، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈہ بند کرا دیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:08

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی خان نے اپنے عملے کے ہمراہ دروش بازار کے دورہ پر غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈ ہ کو بند کر دیا ،اے سی دروش نے اڈہ کے منشی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری اڈ ہ بنایا ہے جہاں ہر قسم کی سہولت موجو د ہے اس لئے ان غیر قانوں اڈوں کی کوئی ضرورت نہیں ، اے پی پی سے بات کرتے ہوئے عبد الولی خان نے کہا ہے کہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے سرکاری اڈہ میں ٹرانسپورٹ مالکان اور مسافروں کو تمام سہولیات میسر ہیں ،ضلع میں کسی بھی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے کو چلنے نہیں دیا جائے گا ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں