حویلیاں، پی آئی اے حادثہ، چترال میں شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد

تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال، شہیدا کے عزیز اور طلبا ء طالبات نے بھی شرکت کی، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ حوانی بھی کی گئی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:58

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) 7 دسمبر 2016 کو قومی ائیر لائن (PIA) کی فلائٹ پی کے 661 کے حویلیاں میں حادثے کے نتیجہ میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حادثے میں 43 افراد جان بحق ہوئے تھے جن میں 20 کا تعلق چترال سے تھا۔ ان شہداء کی یاد میںگورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں قرآن خوانی کی گئی اور بعد میں شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈیمی میں ایک تعزیتی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال مہمان حصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل نے کی تھی۔

تقریب میں جنید جمشید کی پہلی اہلیہ نے ٹیلیفون پر اپنا پیغام سنایا اور لوگوں پر زور دیا کہ جنید جمشید نے اپنی زندگی اللہ کے راستے میں تبلیغ کیلئے وقف کی تھی اور زندگی کا مقصد بھی اللہ کو راضی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بھی اللہ کو خوش رکھنے کی کوشش کرے کیونکہ موت کا کوئی وقت معلوم نہیں ہے۔ سلمان زین العابدین کے بھائی نے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ سلمان ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور میری والدہ نے اس سے پہلے بھی ایک جوان بیٹے کے بچھڑنے کا غم دیکھا تھا جو بم دھماکے میں جاں بحق ہوا تھا۔

چترال کے سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ جو اپنی چھوٹی بیٹی اور بیوی کے ساتھ اسی جہاز میں شہید ہوئے تھے اس کے والد محترم نے بھی فو ن پر اپنا پیغام سنایا۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے اظہار حیا ل کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال میں دو افراد سے متاثر ہوا ہے جواب اس دنیا میں نہیں ہیں ایک اسامہ وڑائچ اور دوسرا خالد بن ولی جن کے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگو ں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے ان دونوں نے عوام کی خدمت کی تھی اور لوگوں کو اپنے اچھے اخلاق سے متاثر کیا تھا۔ہمیں بھی چاہئے کہ لوگوں کی چھوٹی چھوٹی مسائل حل کرکے ان کی دعائیں لے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں طلبا ء طالبات نے بھی شرکت کی ۔آحر میںپی آئی اے کے حادثے میں مرحومین کی روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ حوانی بھی کی گئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں