چترال کے خوبصورت ترین وادی کیلاش میں کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چھومس نہایت زور و شور سے جاری۔ کیلاش خواتین اور مرد مذہبی گیت گاتے ہوئے روایتی رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کررہی ہیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:08

چترال کے خوبصورت ترین وادی کیلاش میں کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چھومس نہایت زور و شور سے جاری۔ کیلاش خواتین اور مرد مذہبی گیت گاتے ہوئے روایتی رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کررہی ہیں
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چترال کی خوبصورت ترین وادی بمبوریت میں کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار دوسر ے روز بھی نہایت مذہبی جذبے کے ساتھ جاری۔ کیلاش خواتین مردوں کے شانہ بشانہ روایتی رقص پیش کرتی ہیں اور مذہبی گیت گاتی ہیں۔ وادی کیلاش میں شام سے پہلے برف باری بھی ہوئی موسم منفی چھ تک گر گیا مگر کیلاش کے زندہ دل لوگوں کے جذبے پر موسم کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

کیلاش نوجوان طبلے کی بجائے جیری کین بجاتے ہوئے اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔ چند ضعیف العمر خواتین رات کے وقت سر شام آگ جلاکر اس کے کنارے کھڑی ہوکر مذہبی گیت گاتی ہیں اور دعائیں مانگی ہیں۔ ایک کیلاش خاتون نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ تین دن بعد وہ محصوص مقامات پر جائیں گے جس میں مرد حضرات مویشی خانہ میں جائیں گے اور خواتین کیلئے الگ جگہہ بنائی گئی ہے جس میں وہ تین دن قیام کریں گی۔

(جاری ہے)

اس دوران کیلاش قبیلے کا ایک شحص روشنی جلاتے ہوئے پورے گاؤں میں اعلان کرتا پھرتا ہے کہ تین دن کیلئے مسلمانوں کا اس بستی میں آمد بند ہے۔ ان تین دنوں میں کیلاش خود اپنے جانوروں کو ذبح کرتے ہیں اور خود کھاتے ہیں مگر اس بار اس گوشت کا عورتوں کو کھانے کی اجازت نہیں ہے۔ شیر احمد خان جو کیلاش قبیلے کا مذہبی قاضی ہے ان کا کہنا ہے کہ کیلاش لوگ چھومس کا تہوار زیادہ تر رات کو مناتے ہیں مگر ہمیں رات کے وقت اپنے عبادت گاہو ں میں جانے اور راستوں سے گزرتے وقت بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں روشنی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلان بھی کیا تھا کہ وہ ان کو روشنی فراہم کریں گے مگر میں کیلاش قبیلے کا بڑا قاضی ہوں اور ذمہ دار شحص ہوں ابھی تک میرے علم میں نہیں ہے کہ حکومت نے کس کو یہ روشنی فراہم کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیلاش قبیلے کو اپنے مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے ان کی راستوں کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں میں حصوصی طور پر روشنی کا بندوبست کیا جائے اور یہاں کے گلی کوچوں کو بھی پحتہ بنائے تاکہ بارش یا برف باری کی صورت میں ہمیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ چھومس کا تہوار اس ماہ کے بائیس تاریح تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں