قومی جانور مار خور کے غیرقانونی شکار پر پابندی کا مطالبہ

پیر 7 جنوری 2019 14:01

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان کے قومی جانور مار خور کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور اس کے غیرقانونی شکار پر پابندی لگائی جائے۔ یہ مطالبہ علاقہ کے لوگوں نے کیا۔ چترال گول نیشنل پارک میں اس قسم کا شکار ممنوع ہے، پھر بھی اس کا غیرقانونی شکار کیا جاتا ہے جس سے چترال کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

نایاب نسل کا یہ جانور ہے جو بلند و بالا پہاڑوں میں رہتا ہے۔

(جاری ہے)

مارخور کے شکار کیلئے ہنٹنگ ٹرافی کے نام پر شکار کا پرمٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی قیمت ایک کروڑ سے زائد ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں چترال گول نیشنل پارک میںکسی شکاری نے غیرقانونی طور پر فائر کرکے ایک مارخور کو زحمی کیا جسے محکمہ جنگلی حیات کے عملہ نے پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگتے ہوئے دریا میں جا گرا اور ہلاک ہوگیا۔ علاقہ کے لوگوں نے کہا ہے کہ مارخور کے غیرقانونی شکار پر سخت پابندی لگائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں