برف باری کے بعد سڑکوں ، راستوں پر کھڑا پانی جم کر برف بن گئی‘پیدل چلنا بھی محال ہوگیا

اتوار 13 جنوری 2019 14:30

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) برف باری کے بعد اب عوام کیلئے مشکلات میں اضافے ہوا ہے سڑکوں اور راستوں پر کھڑی پانی رات کو موسم صاف ہونے کی وجہ سے جم کر برف بن چکی ہے اور اس پر چلنے والے نہ صرف پیدل لوگ پھسل جاتے ہیں بلکہ گاڑی بھی اس یح بستہ سڑ ک پر چلنا حطے سے حالی نہیں۔علاقے کے لوگ اکثر اپنی مدد آپ کے تحت ان راستوں سے برف ہٹا رہے ہیں تاکہ اس پر چلنے والے لوگ پھسل کر گرنے سے بچ جائے۔

لواری ٹنل کا راستہ بھی برف باری کے باعث بند ہے اور لواری سرنگ کے دونوں جانب یعنی دیر اور چترال کی جانب سڑک پر کھڑی پانی جم کر بالکل شیشہ کی طرح برف بن چکی ہے اور اس پر گاڑی چلنا ناممکن ہوا ہے اکثر گاڑی اس یح بن سڑک پر گزرتے ہوئے گرنے کا حطرہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وادی کیلاش کی آحری گاؤں شیخانندہ میں مین گیل گول نالے میں برفانی تودہ گرنے سے بارہ افراد دب چکے تھے جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکالنے میں کامیاب ہوئے تاہم دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ۔

برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر لوگ گھروں میں بیٹھ کر آگ کے سامنے گرم ہوتے ہیں تاکہ خود کو سردی سے بچائے۔ مقامی لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ چترال کے لوگوں کو ملاکنڈ اور ہنزہ کی طرح سستی بجلی یا گیس فراہم کی جائے تاکہ وہ کھانا پکانے اور گرم ہونے کیلئے لکڑیوں کی بجائے گیس یا بجلی استعمال کرے تاکہ اس سے جنگلا ت کی بے دریغ کٹائی بند ہوسکے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں