چترال میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید

شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے ، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:14

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔حکام کے مطابق دھماکا دوپہر ایک بجے کے قریب ارندو گاؤں میں اولڈ پاورہائوس کے قریب ہوا جہاں آئی ای ڈی کے ذریعے لیویز اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت جاوید ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کرکے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پاک افغان سرحدی علاقے مہمند میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں