چترال میں شدید برف باری ، گاڑی کو حادثہ ،2 افراد جاں بحق ،7 زخمی ،بجلی کا نظام درہم برہم

جمعرات 21 فروری 2019 20:48

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) چترال میں دو دن سے شدیدبرف باری کاسلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں تمام کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ تورکہو واشچ سے ریچ جاتے ہوئے گاڑی اجنو پل کراس کرتے ہوئے پھسل کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق او ر سات زخمی ہیں۔شدید برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل اپروچ روڈ ز بھی بند ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز واشچ گاوں سے ویلس جیب نمبرCL-9612ریچ جارہی تھی کہ اجنوریچ پل میں پھسل کر دریا ئے میں جاگری ہے ۔ جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 افراد میں سے دو افراد موقع پر جان بحق جبکہ سات معمولی زخمی ہیں ۔ سواریوں میں خواتین بھی تھے ۔ جوبالکل محفوظ رہے ۔ گاڑی شہزاد علی ولد شاہ غلام ساکن بوزند چلارہے تھے ۔

(جاری ہے)

جو خود بھی زخمی ہے ۔

جان بحق افراد عزیز رحیم ولد عزیز بیگ اور جمیل ولد محمور بیگ ساکنا ن واشچ شامل ہیں ۔ جو دونوں ٹیچرز تھے۔ زخمیوں کو گرم چشمہ ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ جہاں سب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو دریا سے نکالنے میں اجنو کے عوام نے مدد کی ۔ اور سب کو نکال لیا ہے۔ دریں اثنا چترال کے گردونواح میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے نتیجے میں لواری ٹنل اپروچ روڈز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ۔اور درجنوں گاڑیوں میں مسافر ٹنل کے دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ مسلسل برف باری کی وجہ سے چترال بھر میں بجلی بھی بند ہے ۔ جمعرات کے روز چترال شہر میں تقریبا چار انچ برف پڑی جبکہ بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک بر ف پڑنے کے اطلاعات ہیں

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں