چترال میں ایڈونچر کے شوق میں نوجوان ڈوب گیا، ویڈیو بنانے والا شہری گرفتار

اتوار 24 مارچ 2019 15:15

چترال میں ایڈونچر کے شوق میں نوجوان ڈوب گیا، ویڈیو بنانے والا شہری گرفتار
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) چترال میں مہم جوئی کا شوقین نوجوان جیپ پر قابو پانے میں ناکام رہا اور دریائے چترال میں ڈوب گا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چترال میں دریا کے کنارے نوجوان ڈرفٹنگ کر رہا تھا کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہوگئی اور دریا میں جا گری، نوجوان سلمان نے اپنے آپ کو بچانے کی کافی کوشش کی تاہم تیز بہائو اور بے رحم موجوں کے آگے وہ بے بس رہا۔

پولیس کے مطابق آس پاس موجود افراد نوجوان کو بچانے کے بجائے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ نوجوان سلمان مدد کیلئے پکارتا رہا، تاہم کوئی مدد کو نہ آیا۔ ویڈیو بنانے والے ایک شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ۔آخری اطلاعا ت تک نوجوان کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا ، نوجوان سلمان احمد چترال یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں