چترال، مسلسل بارشوں کے بعد محتلف ندی نالیوں میں طغیانی آنے سے کئی بند سڑکیں کھول دی گئیں

بدھ 17 اپریل 2019 23:29

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) چترال میں چار دن مسلسل بارشوں کے بعد محتلف ندی نالیوں میں طغیانی آنے سے کئی سڑکیں بند ہوئی تھی،پہاڑی علاقوں میں برساتی نالوں سے طغیانی میں بھاری پتھر اور ملبہ سڑک پر پڑنے سے یہ سڑکیں ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوئی تھی،جبکہ چار روزہ جشن قاقلشٹ کیلئے آنے والے سیاحوں کو بھی نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات شدید بارش کے بعد بونی کا شاہراہ موری لشٹ سے آگے بند ہوا تھا جس کی وجہ سے قاقلشٹ کا میلہ دیکھنے کیلئے آنے والے سیاحوں اور دیگر مسافروں نے سڑک پر کھلے آسمان تلے رات گزاری، تاہم محکمہ مواصلات (کمیونیکیشن اینڈ ورکس ) کے سب ڈویڑنل آفیسر (ایس ڈی او) عتیق فاروق نے رات کو بھی مشنری روانہ کرکے سڑک کو ہلکے ٹریفک کیلئے کھول دیا تھا اور آج صبح انہوں نے ایک بار پھر مشنری لگا کر اسے ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں