چترال خ راغلشت کے مقام پر مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 14:44

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) چترال میں راغلشت کے مقام پر مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی چترال سے بونی کی طرف جا رہی تھی کہ راغلشت کے مقام پر گھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 6 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پولیس جائے حادثہ پہنچ گئی، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کا شکار بس سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں