شاہی جوڑے کا چترال پہنچنے پر شاندار استقبال ،رویتی ٹوپی پہنائی گئی

برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہندوکش کے برف پوش پہاڑوں اور خوبصورت نظاروں کا فضائی جائزہ لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:35

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کاچترال پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے نے کوہ ہندوکش کے برف پوش پہاڑوں اور وہاں کے خوبصورت نظاروں کا فضائی جائزہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے پگھلتے ہوئے گلیشیئرز کو بھی دیکھا اور تشویش کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق شاہی جوڑے نے چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کا جائزہ لیابعد ازاں شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن نے مقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کو بھی دیکھا

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں