چترال ،ٹریفک حادثے میں8افراد جاں بحق ،10زخمی

زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت نازک ،ہلاکتوںمیں اضافے کاخدشہ ہے ،جاں بحق ہونے والوںمیںباپ بیٹااورسرکاری ادارے کا جوان بھی شامل،ریسکیو 1122،الخدمت فائونڈیشن،ایدھی فائونڈیشن اور چترال پولیس نے ریسکیو اپریشن میں حصہ لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:49

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) چترال میں ٹریفک کا المناک حادثہ کے نتیجے میں8افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کاخدشہ ہے ،جاں بحق ہونے والوںمیںباپ بیٹااورسرکاری ادارے کا جوان بھی شامل ہے،ریسکیو 1122،الخدمت فائونڈیشن،ایدھی فائونڈیشن اور چترال پولیس نے ریسکیو اپریشن میں حصہ لیا۔

واقعات کے مطابق بدھ کے روز ایک نان کسٹم پیڈ کوسٹر مسافروں کو لے کر چترال شہر سے اپر چترال بونی جا رہی تھی کہ شہر سے 18کلومیٹر دور راغ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی موٹر کار نمبر چترالAE-1469سے ٹکرا کر سینکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8افراد فضل علی سکنہ بونی، فرمان علی خان سکنہ سنوغور،عمر ،رحمت حسین ساکنان پھشک یارخون ،سرفراز لال سکنہ دیوان گول یارخون، سرکاری ادارے کا جوان سہیل میرزا سکنہ چرون،علی محمد سکنہ زیزدی اور انجینئر محمد یونس سکنہ سین لشٹ شامل ہیں جبکہ 10افرادزخمی ہیں زخمیوں میں پنجاب اور ملاکنڈ کا رہائشی بھی شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122،الخدمت فائونڈیشن اور ایدھی فائونڈیشن نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمیوں کو ایمبولنسوں کے زریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال پہنچا دیا گیا۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس میں کوچ کا ڈرائیور سجاد الرحمن بھی شامل ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں