چترال، سڑک حادثے میں ایک شحص جاں بحق

جمعہ 18 اکتوبر 2019 21:10

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) چترال کے بالائی علاقے بونی روڈ پر بًرنس گاؤں میں داڑوم گول کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک شحص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کوغذی پولیس کے مطابق بونی سڑک پر ایک گاڑی گہرے کھائی میں گرگئی،جس کے نتیجے میں ایک شخص جو گاڑی کا ڈرائیور تھا موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت واحد گل کے نام سے ہوئی۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسے ضروری کاروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردیا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں