موسیٰ خیل ۔موسیٰ خیل میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

بدھ 5 فروری 2020 20:33

موسیٰ خیل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2020ء) 5 فروری ملک بھر کی طرح موسیٰ خیل میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے ضلع اسمبلی تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کی .ریلی میں سول سوسائٹی, انجمن تاجران, تعلیمی اداروں اور, سرکاری اداروں کے اہلکاروں و افسران, میڈیا کے نمائندوں ,سیاسی جماعتوں کے کارکنوں, اور شہریوں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا.

(جاری ہے)

ریلی کے اختتام پر سمنیار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکومت نے جس طرح سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا ہے اس کی جتنی تحسین کی جائے کم ہی. انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے جاری کرفیو اور بھارتی غاصب افواج کے مظالم بھی کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکی. انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جلد آزاد ہوگا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں