وادی کیلاش کی ثقافت و ورثہ کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام

منگل 12 مئی 2020 18:18

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا کی درخواست پر کیلاش ویلی کی ثقافت و ورثہ کے تحفظ کے لیے نئی تعمیر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے جسکا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیلاش کمیونٹی کا ایک منفرد تعمیراتی ڈھانچہ ہے، ماڈرن تعمیراتی ڈیزائن وادی کیلاش کے تاریخی ثقافت / ورثے کے مطابق نہیں تھی.پابندی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی و میوزیم خیبرپختونخوا کی منظوری کے بغیر غیر منقولہ نوادرات کے جائ وقوع میں یا اس کے 200 فٹ کے فاصلے پر بھی کسی قسم کی تعمیر نہیں کی جائے گی. واضح رہے کہ کیلاش ویلی بین الاقوامی لحاظ سے ثقافتی اور تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا صوبے میں کیلاش ویلی جیسے ثقافتی ورثوں کو تاریخی شان و شوکت کے ساتھ بحال کر رہا ہے تا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے سیاحوں کو ان مقامات کی طرف راغب کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں