مریدکے، نامعلوم افراد نے گھر پرحملہ کرکے باپ کوقتل ،بیٹے کو شدید زخمی کردیا

بدھ 24 جون 2020 20:55

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2020ء) تھانہ صدر کے علاقہ جلال ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھریوں کے پے درپے وار کرکے بیٹے کو شدید زخمی اور باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ چند روز قبل ایک بیٹے نے اپنے اغوا کی داستان سنائی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تنویر حسین نامی شخص اپنے جواں سال بیٹے محسن کے ہمراہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ نا معلوم افراد نے چھریوں سے حملہ کرکے تنویر حسین کو قتل جبکہ اس کے بیٹے محسن کو شدید زخمی کرد یا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم جبکہ زخمی محسن کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا کر معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مقتول تنویر حسین کے ایک بیٹے فیصل نے چند روز قبل اپنے اغوا کی داستان سنائی تھی اور دو روز بعد خود ہی گھر واپس لوٹ آیا تھا۔پولیس کے مطابق قتل کی واردات میں اندرونی عناصر کے ملوث ہونے کا امکان ہے تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں