شراب پر مکمل پابندی کا بِل قومی اسمبلی میں جمع کرادیاگیا

بدھ 26 اگست 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2020ء) چترال سے جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے شراب پر مکمل پابندی کا بِل قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔بل کے ساتھ چند قراردادیں بھی جمع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

قراردادوں میں ہفتہ وار جمعہ کی چھٹی ، عافیہ صدیقی کو امریکہ سے پاکستان واپسی ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور وفاقی ملازمتوں میں چترال کے لئے کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔

شراب پابندی کے بل میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ شراب پینا ، فروخت کرنا قرآن وسنت میں حرام ہے اور آئین پاکستان کے ارٹیکل37اور227کا بھی تقاضا ہے کہ شراب پر مکمل پابندی لگادی جائے اور اسی طرح دیگر مذاہب میں بھی شراب حرام ہے۔ جس کا برملا اعلان دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے ایک بِل کی شکل میں کیاتھا۔ لہٰذا حکومت پاکستان شراب پر مکمل پابندی لگادے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں