ج* اپر چترال ، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے دو کمسن جڑواں بچے جاں بحق

اتوار 6 ستمبر 2020 19:10

ّچترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2020ء) اپر چترال کے دورآفتادہ علاقہ یارخون ویلی کے مہتنگ گاوں میں سیلاب کے ملبے میں دب کر دو کمسن جڑواں بچے جان بحق ہوگئے ہیں، ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح عوامی نہر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پہلے ڈیم پھرسیلاب کی شکل اختیارکی اور شیرجوان نامی شخص کا گھر سیلاب کی زد میں آگیا اورگھر میں سوئے ہوئے دو کمسن جڑوان بھائی آیان اورشایان ملبے تلے دب کر جان بحق ہوگئے جن کی عمریں تقریبا چھ سال تھی ۔

مقامی رضاکاروں نے بچوںکو زندہ ملبہ سے نکالنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ بعد میں جان بحق بچوںکی لاشیں ملبے سے نکال کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ گاوں میں دو کمسن بچوںکی اچانک ہلاکت پر ہرآنکھ اشکبار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں