اپر چترال ، ریشون کے مقام پر سیلاب سے تباہ شدہ پل کی جگہ اسٹیل پل نصب

Iچترال اور گلگت کے مابین ٹریفک بحال

بدھ 9 ستمبر 2020 23:53

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2020ء) اپر چترال کے ریشون کے مقام پر سیلاب سے تباہ شدہ پل کی جگہ اسٹیل پل تنصیب کرکے چترال اور گلگت کے مابین ٹریفک بحال کردیا گیاجوکہ دو ہفتے قبل ضلع اپر چترال کا پہلا گائوں ریشن کے مقام پر سیلاب کی زد میں اکر دریا برد ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پاک آرمی کے انجینئرنگ بٹالین کے جوانوں نے دن رات کام کر کے تین دنوں کے اندر اسٹیل پل کی تنصیب مکمل کردی جبکہ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ نے بدھ کے روز افتتاح کردیا جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک شروع ہوئی۔

پل کے افتتاح کے بعد دونوں طرف پھنسے ہوئے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر اپنے اپنے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئے۔ ٹریفک کی بندش کی وجہ سے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور مریضوں کا لویر چترال منتقلی بھی مشکل ہوگئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں