ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکا چترال کے علاقہ تورکہو کا تفصیلی دورہ

پیر 21 ستمبر 2020 21:29

چترال۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو مکرم خان آفریدی نے علاقہ تورکہو کا تفصیلی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تحصیلدار مستوج ربنواز خان ، سب ڈویژنل آفیسر سی اینڈ ڈبلیو موڑکہو/تورکہو اور زیر تعمیر اجنو تورکہو روڈ کے متعلقہ ٹھیکداروں بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے دورے کے موقع پر متعدد عوامی مسائل جن میں قابل ذکر تورکہو اجنو روڈ کیلئے لیے گئے زمینوں کے Assessment کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات تھے کو بھی تحصیلدار اور متعلقہ SDO کی موجودگی میں حل کئے۔ مذید برآں دورے کے دوران تورکہو مین روڈ کے اطراف مختلف جگہوں میں تجاوزات کی نشاندہی کرکے چند دنوں کے اندر ان کو بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں