چترال میں سیلاب سے تباہ شدہ ریشون بجلی گھر کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات

69میگاواٹ لاوی پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ،ٹھیکہ دارسے ریکوری رپورٹ طلب پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں کوتاہی اورتاخیرناقابل برداشت ہے،سی ای اوپیڈوانجینئرنعیم خان

منگل 22 ستمبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ضلع چترال میںحالیہ سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے زیر تعمیر4.2میگاواٹ ریشون پن بجلی گھر کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںجلد ہی منصوبے پر بحالی کاکام مکمل کرکے بجلی کی پیداوارشروع کردی جائے گی۔ Covid-19کی ایمرجنسی صورتحال کے دوران زیرتعمیر69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر رکے تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اورٹھیکہ دارکو منصوبے پرکام کی رفتار کے بارے میں10روزکے اندرپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبے میں پن بجلی کے جاری منصوبوں کی مقررہ وقت میں تیزرفتارتکمیل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام توانائیاں صرف کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کااظہارچیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان نے ضلع چترال میں جاری پن بجلی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کاجائزہ لینے کے لئے مختلف پراجیکٹ سائٹس کے ہنگامی دوروں کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ضلع اپر اورلوئیرچترال میں 69میگاواٹ لاوی پن بجلی منصوبہ،ریشون پن بجلی گھر کی بحالی اور دیگر منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹس کی سائیٹ پرتعمیراتی کام کی رفتارکا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال کے بعد لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر کافی عرصے سے رکے کام کو بحال کردیا گیا اورٹھیکہ دارکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکوری پلان ترتیب دے کر 10روزکے اندررپورٹ پیش کرے۔ اسی طرح سیلاب کے دوران تباہ شدہ ریشون بجلی گھر پر بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیاگیااوربتایا گیا کہ رواں سال جون میں کام مکمل کرکے بجلی گھر کو بحال کیا جانا تھا تاہم کوروناصورتحال اور حالیہ تباہ کن سیلاب سے بجلی گھر کو بہت نقصان ہواہے اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کوجانے والے راستے بھی سیلاب سے تباہ ہوگئے ۔

انجینئرنعیم خان نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے رابطہ کرکے لنک روڈ کی بحالی ممکن بناکر منصوبے کو جلد ازجلدمکمل کرکے بجلی کی پیداوارکے لئے بحال کیا جائے کیونکہ اس سلسلے میں مزید تاخیر سے منصوبے کی تکمیل پر اثر ات پڑیں گے۔ اس موقع پر سی ای او پیڈوانجینئرنعیم خان نے پراجیکٹ ڈائریکٹرزکوسختی سے ہدایات جاری کیں کہ پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر پر اب مزیدتاخیر ناقابل برداشت ہے اورکسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں