وادی کیلاش جانیوالی مزدہ گاڑی حادثے کا شکار ،دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 22:38

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) وادی کیلاش جانے والی مزدہ گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ زخمی کوDHQہسپتال چترال پہنچایا گیا ہے۔جان بحق ہونے والوں کا تعلق اپر دیر اور چترال سے ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک نان کسٹم پیڈ مزدہ گاڑی جمعرات کے روزضلع اپر دیر سے چترال کے علاقہ کیلاش ویلی جا رہا تھا جس میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے کہ بمبوریت کے گائوں آئونگ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد احسان اللہ ولد سلطان سکنہ قولنڈی دیر اپر اور میر طیب ولد ادینہ شاہ سکنہ صحن بالا ایون موقع پر جان بحق ہو گئے ۔

جبکہ مجیب سکنہ قولنڈی دیر اپر شدید زخمی ہوا۔بمبوریت پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر جان بحق اور زخمی کو ہسپتال ہسپتال پہنچا دیا ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں