پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کااجلاس،نیا نرخنامہ جاری کردیا

بدھ 7 اکتوبر 2020 19:46

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کا ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اپر چترال ثقلین سلیم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال،ٹی،ایم،او موڑکہو/تورکہو، تحصیلدار مستوج، اے،ایف،سی مستوج، ٹائیگر فورس کے رضا کار اوربازار یونین بونی اور موڑکہو کے صدور نے شرکت کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام اشیائ خوردونوش کا آئٹم وائز تفصیلی جائزہ لینے کے بعد سابقہ نرخنامے سے 5 فیصد کم کرکے نیا نرخنامہ جاری کردیا گیا اور اس طرح علاقہ تورکہو، مستوج، یارخون اور لاسپور ویلیز کے لئے ٹرانسپورٹ چارج کی مد میں 2روپے اضافہ کرکے نرخنامہ تیار کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ٹی،ایم،اوز اپر چترال کے مختلف انٹری پوائنٹس، اڈا اور مین بازاروں میں پینافلکس بورڈ نصب کریں گے جس میں عام لوگوں کی آگاہی کے لیئے نرخنامہ چسپاں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں