پی ایچ اے کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قلعے کے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:31

ملتان ۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان ڈاکٹر ملک عابد محمود اور چیئرمین پی ایچ اے کا نجی اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کا دورہ کیا ۔پی ایچ اے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قلعے کے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ شہر کے اہم مقام کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔

قلعہ کے اطراف میں شجرکاری بھی کی گئی ہے جبکہ مزید شجرکاری کریں گے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیگر چوکوں اور مقامات کو خوبصورت بنائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے گرین بیلٹس اور چوکوں کی تزئین وآرائش کے لیئے کوشاں ہیں ۔شہر کی مصروف شاہراہوں اور مقامات کو بہتر بنائیں گے۔شجرکاری کے سلسلے میں مزید اقدامات کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں