کمشنر ملتان کابورےوالہ میں پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کا نوٹس

جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:03

ملتان۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بورےوالہ میں پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر)وقاص رشید کو فوری ایکشن کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان نے آر پی او ملتان ریجن وسیم احمد سیال سے بھی بات کی،کمشنر ملتان نے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیرو ہیں اور ان سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔دوران مہم ملزم محمد ارشد نے پولیو ورکر ٹیم کا ویکسین کولر توڑ دیا اور انکو حبس بےجا میں رکھنے کی کوشش کی۔پولیو ٹیم کو ہراساں کر کے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔کمشنر ملتان نے انسدادِ پولیو ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے،اس میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں