وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سیالکوٹ ایک ترقی کی طرف اہم قدم ثابت ہو گا، لبنیٰ چیمہ

جمعرات 10 دسمبر 2020 19:19

سیالکوٹ ۔10دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2020ء) :پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ سیالکوٹ ایک ترقی کی طرف اہم قدم ثابت ہو گا ۔ عمران خان سے سیالکوٹ کے لوگ محبت کرتے ہیں اور سیالکوٹ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا اعلان بلا شبہ سیالکوٹ کی ترقی کا باعث بنے گاوزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور سمیت پی ٹی آئی کی قیادت سیالکوٹ شہر آکر لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور والہانہ محبت کا اظہار کر کے گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ نے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر لبنیٰ چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سیالکوٹ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی اعلانات خوش آئند ہیں وزیر اعظم عمران خان بلا شبہ عوامی خدمت میں کوشاں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان جس تیزی کے ساتھ عوامی مسائل حل کررہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اور وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آئندہ انتخابات میں سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں