چترال، دو سہیلیوں کی مبینہ خودکشی

منگل 4 مئی 2021 22:46

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2021ء) اپر چترال کے علاقہ پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی تریچمیر کے دامن میں واقع گاوں لونگول تریچ میں دوسہیلیوں نے مبینہ طور پر دریا چترال میں کود کر خودکشی کرلی، تین دن کے اندراپر چترال میں خودکشی کایہ تیسرا واقعہ ہے خودکشی کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ، مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسما? رخسانہ دخترغفار کی عمر تقریبا انیس جبکہ گلفام بی بی دخترسید احمد کی عمر تقریبا بیس سال تھی۔مسما? گلفام کی لاش دریا سے نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ اپر چترال میں تین دن کے اندر یہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے۔جبکہ دو دن پہلے سنوغرمیں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے چاقو سے خود پر وار کرکے خودکشی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں