اوور لوڈ ٹرانسپورٹرز کیخلاف بھرپور کارروائی جاری

منگل 1 جون 2021 23:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے اپر چترال کے بالائی علاقوں کی طرف جانے والی اوور لوڈ ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے تحصیلدار موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ بالائی علاقوں کی طرف سفر کرنے والے اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف روڈ ناکہ بندی کی. اس موقع پر ہر ڈرائیور کو سفری اوقات سے متعلق ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن تھمادی گئی اور ان کو سمجھایا گیا کہ آئندہ کے لئے نوٹیفیکشن کے مطابق سفر کو یقینی بنائیں اور دوران سفر اوور لوڈ سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل کے استعمال سے بھی باز رہنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس حوالے سے مختلف تھانہ جات کے ایس،ایچ،اوز اور مختلف چیک پوسٹس کے انچارچ کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت رات کو سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں