ایس ایچ او پولیس تھانہ کنگری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 28 جون 2021 23:47

موسی خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2021ء) ایس ایچ او پولیس تھانہ کنگری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ ایس ایچ او نے بدعنوانی کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کی بجائے عام شہریوں کو تنگ کرتا ہے اور روڈ پر ہر آنے اور جانے والی گاڑی سے پیسہ لیتا ہے ۔ نشاظ انور کا یہاں سے تبادلہ کرکے کسی ایماندار آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔

مظاہرین سے مقررین کا خطاب۔گزشتہ روزکنگری شہر میں شہریوں کی جانب سے ایس ایچ او پولیس تھانہ کنگری نشاط انور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماں اور قبائلی عمائدین کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ایس ایچ او کنگری کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ نشاط انور نے یہاں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی بدعنوانی کے باعث یہاں جرائم پیشہ عناصر مظبوط ہورہیہیں جبکہ عام شہریوں اور کاروباری حضرات کے لئے مشکلات پیدا ہورہے ہیں ۔ مقررین نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی ژوب اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ نشاط کو فوری طور پر یہاں سے ٹرانسفر کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انکے مطالبے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو قومی شاہراھ کی بندش سمیت راست اقدام کا حق محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ مظاہرین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی ڈاڈان ، جمعیت علمائے اسلام ف کے حاجی حیات خان , جمعیت علمائے اسلام شیرانی کے حاجی عصمت اللہ ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ملک عبداللہ ، حاجی صوفی اور دیگر نے خطاب کیا

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں