چترال ،تین سگی بہنیں نالے میں ڈوب کر جاں بحق

تینوں نالے کے کنارے کپڑے دوھو رہے تھے کہ ایک کا پائوں پھسل گیا،علاقے کی فضاء سوگوار رہی

ہفتہ 10 جولائی 2021 21:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2021ء) وادی کریم آباد میں تین سگی بہنیں ایک دوسرے کا بچاتے ہوئے نالے میں ڈوب کر جاںبحق ہو گئے۔تینوں کی لاشین نکال لی گئیں،تینوں نالے کے کنارے کپڑے دوھو رہے تھے کہ ایک کا پائوں پھسل گیا،علاقے کی فضاء سوگوار رہی ۔واقعات کے مطابق چترال شہر سے تقریبا 35 کلومیٹر دور گرم چشمہ کے علاقہ کریم آباد ویلی کے گائوں بالین کے مقام پر دختران میر رحمت تین سگی بہنیں فوزیہ۔

(جاری ہے)

مسکان اور آرشین مقامی پولیس کے مطابق جن کی عمریں 13 سے 25 سال بتائی جاتی ہے کریم آباد نالے کے کنارے کپڑے دھو رہی تھیں کہ ایک بہن کی پائوں پھسل کر پانی میں ڈوبنے لگی تو موقع پر موجود دونوں بہنوں نے انہیں بچانے نالے کے تیز بہائو میں کود پڑ کر ڈوب گئیں۔اہل علاقہ کو جب معلوم ہوا تو نالے میں ان کی تلاش شروع کر دی۔بعد ازان گائوں سے کچھ فاصلے پر تینوں کی نعشیں بر امد ہوئیں۔ ایک ہی گھر کے تینوں بہنوں کی نعشیں جب گاون پہنچا دی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں