چترال میں 3 ہزار سال پرانی قبریں دریافت

جمعرات 7 اکتوبر 2021 23:32

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں 3 ہزار سال پرانی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالحمید کے مطابق چترال کے 3 ہزار سال پرانی قبریں چترال کے گاؤں سینگور سے برآمد ہوئی ہیں جو آرین دور کی ہیں اور ان قبروں کی تعداد 13 ہے۔ قبروں سے مٹی کے برتن اور نوادرات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبروں میں ہزاروں سال پرانی ہڈیاں موجود ہیں اور جن کے نمونے ڈی این اے کے لیے امریکہ بھیجے جائیں گے۔عبدالحمید نے کہا کہ ڈی این اے کی مدد سے آرین قوم اور چترال کی تاریخ کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ اس پراجیکٹ میں غیرملکی ماہرین بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ایک اور ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں تاریخی مقبرے موجود ہیں جہاں بدھ مت کے دور کے خزانے ، مجسمے اور دیگر نوادرات بھی پائے جاتے ہیں

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں