اپر چترال روڈ کی بندش ،ٹرانسپورٹرزکی من مانی ،کرایوں میں خود ساختہ اضافے کردیا

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی کے چترال کی حدود میں اڈوں پر چھاپے مارے ،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

جمعہ 15 جولائی 2022 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2022ء) اپر چترال روڈ کی بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزکی من مانی اور کرایوں میں خود ساختہ اضافے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی نے چترال کی حدود میں اڈوں پر چھاپے مارے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ اڈہ مالکان کوانتباہ اور جرمانہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پٹرول میں کمی کے باوجود ڈرائیور حضرات زیادہ کرایہ وصول کر رہے تھے ۔

انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس قسم کی غیر قانونی فعل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثنا ء بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بند چترال لواری ٹنل اپروچ روڈ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ۔این ایچ اے کی مشینری نے اپروچ روڈ کو مکمل طور پر صاف کردیا ہے ۔ بحالی کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے کی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں