چترال کی وادی کیلاش میں سڑک حادثے میں ایک سیاح جاں بحق ،تین زحمی

ہفتہ 16 جولائی 2022 11:10

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2022ء) چترال کی وادی کیلاش میں سڑک حادثے میں ایک سیاح جاں بحق ،تین زحمی ہو گئے ۔تھانہ بمبوریت کے پولیس کے مطابق تیمر گرہ کے رہایشی امجد خان ولد فرید خان اپنے ساتھیوں سمیت بمبوریت میں سیر کیلئے آیا تھا ،وادی کیلاش سے واپس چترال جاتے ہوئے گاڑی نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں امجد خان موقع ہی پر جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی رحمت اللہ، سہیل احمد اور رحیم اللہ ساکنان تیمر گرہ ضلع لوئیر چترال شدید زحمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے زحمیوں کو RHC آیون منتقل کیا جہاں سے ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں