چترال کی خوبصورت ترین وادی گولین کی خراب سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ

منگل 19 جولائی 2022 10:10

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2022ء) چترال کی خوبصورت ترین وادی گولین کے رہائشی حافظ الاسد نے کہا ہے کہ وادی گولین سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے سیاحوں کی نظروں سے اجھل ہے، اس وادی کی سڑکوں کی مرمت کی جائے تو یہاں سیاحوں کی بڑی تعداد آ سکتی ہے جس سے یہاں کے لوگوں کے کاروبار میں اضافہ کیساتھ سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے ،چترال کی خوبصورت ترین وادی گولین ٹھنڈے اور صاف پانی کے چشموں، گھنے جنگلات صدیوں پرانے گلیشیرز محتلف پھلوں کے باغات،جنگلی حیات اور ٹراؤٹ مچھلی کی وجہ سے حاص اہمیت رکھتی ہے۔

مگر بدقسمتی سے یہ خوبصورت وادی حکمرانوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہے۔ گولین میں واقع ٹراؤٹ فش فارم میں ہر عمر اور محتلف ساحت کی ہزاروں مچھلی پا ئی جاتی ۔

(جاری ہے)

یہاں کےمقامی حافظ الاسد کا کہنا ہے کہ ٹراوٹ مچھلی کو دیکھنے اور اسے کھانے کیلئے مقامی اور غیر مقامی سیاح بھی یہاں آتے ہیں، اس وادی میں مارخور اور آئی بکس کثیر تعداد میں اور بڑے سائز کے پائے جاتے ہیں ٹراؤٹ فش فارم میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے آئی بکس کا ایک مجسمہ بھی رکھا گیا ہے جس کا سال 2018 میں شکار ہوا تھا ۔

یہاں پہاڑوں کی چوٹیوں پر کافی پرانے اور بہت بڑے گلیشیر یعنی برفانی تودے پڑے ہیں گلوف ایونٹ یعنی گلیشیر پھٹنے کی وجہ سے یہاں اکثر سیلاب آتے رہتے ہیں جس سے اس خوبصورت وادی کی سڑکیں متاثر ہیں ،یہاں صاف اور ٹھنڈے پانی کے اتنے قدرتی چشمے موجود ہیں کہ اگر ان کو پائپ لائن کے ذریعے نیچے لے جایا جائے تو نہ صرف پورے چترال کیلئے کافی ہے بلکہ پورے صوبے کو یہ صاف پانی فراہم کیا جا سکتا ہے،یہاں کے مکینوں نے وادی کی سڑکوں کی بہتری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ وادی بھی سیاحت کے ذریعے ترقی کرسکے اور یہاں سے غربت کا حاتمہ کیا جاسکے۔\378

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں