چترال کے تاریخی نگر فورٹ کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 22 جولائی 2022 17:10

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2022ء) چترال کے تاریخی نگر فورٹ کے احاطے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ لوئیر چترال تحصیل دروش کے تاریخی نگر فورٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ہوا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں گائناکالوجسٹ، چلڈرن سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، کارڈیالوجسٹ،ای این ٹی سپیشلسٹ، فیملی فزیشن اور سائکالوجسٹ نے ایک ہزار سے زیادہ مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ اس کیمپ میں مریضوں کا مفت لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے گئے اور ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ شہزادہ فیصل صلاح الدین کے درخواست پر منعقد کرایا گیا ان کا کہنا ہے کہ ہم یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں