اپر چترال میں جشن آزادی کے (ڈائمنڈ جوبلی) جوش وخروش سے منانے کیلئے تیاریاں جاری

جمعہ 12 اگست 2022 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) اپر چترال میں جشن آزادی کے (ڈائمنڈ جوبلی) جوش وخروش سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ ضلع میں ڈائمنڈ جوبلی منانے کیلئے مختلف مقامات پر قومی پرچم اور فلیکسز لگانے کیساتھ ساتھ مختلف مقامات پر چراغاں بھی کیاگیاہیں۔تین روزہ جشن آزادی پولو فیسٹیو ل اور کلچرل شو کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے جشن آزادی کے (ڈائمنڈ جوبلی) منانے کے تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کومذکورہ تقریبات کے انتظامات کو یقینی بنانے اور تقریبات کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے یقین دلایا کہ جوبلی تقریبات کو شایان نشان طریقے سے منانے کی بہترین کوششیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں