کمشنرمالا کنڈ نے چترال میں بارش اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی

سیلابی ریلے سے چترال کے 26 دیہات میں تقریباً 25 فیصد سے زائد زرعی اراضی کونقصان پہنچا رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال بمبوریت میں 60 فیصد زرعی اراضی تباہ ہوگئی بروزکے علاقے میں 2 افراد پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے رپورٹ

منگل 21 جولائی 2015 17:43

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) کمشنرمالا کنڈ نے چترال میں بارش اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ذرائع کے مطابق چترال میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق کشمنر مالا کنڈ نے ابتدائی رپورٹ تیارکرلی جسے وزارت داخلہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش اورسیلابی ریلے سے چترال کے 26 دیہات میں تقریباً 25 فیصد سے زائد زرعی اراضی کونقصان پہنچا جب کہ بمبوریت میں 60 فیصد زرعی اراضی تباہ ہوگئی اوربروزکے علاقے میں 2 افراد پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلابی ریلے میں چترال کے 14 رابطہ پل مکمل طور پر بہہ گئے جب کہ 104 مکانات کو مکمل اور 63 کو جزوی نقصان پہنچا، اسی طرح سیلابی ریلے سے 13 سڑکیں مکمل طورپرتباہ اور 15 کوعارضی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں