بحرین پلٹ پاکستانی ڈاکٹر نے اپنی چھٹیاں متاثرین سیلاب کی خدمت کیلئے وقف کردیں

پیر 31 اگست 2015 14:03

چترال۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) بحرین پلٹ پاکستانی ڈاکٹر نے اپنی چھٹیاں متاثرین سیلاب کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔ بحرین پولیس میں بطور میڈیکل آفیسر کام کرنے والا پاکستانی ڈاکٹر محمد عدنان بھٹہ کو 45دن چھٹیاں ملی ،پاکستان آکر اپنے گھر میں چھٹیاں گزار نے کی بجائے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ان چھٹیوں میں آرام کے بجائے چترال کے سیلاب متاثرین کی خدمت کی جائے ۔

ڈاکٹر عدنان 15 اگست سے چترال میں ہے اور وادی کیلاش کے دیہاتوں بمبوریت اور رمبور میں روزانہ کے بنیاد پر فری میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں۔ڈاکٹر عدنان اس فری میڈیکل کیمپ کیلئے اپنے جیب سے ادویات خریدتے ہیں ۔ڈاکٹر عدنان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پندرہ اگست سے اب تک ایک ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کر چکے ہیں اور ان کو مفت ادویات بھی دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کارخیر کے لئے وہ اپنے ذاتی آمدنی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر ڈاکٹروں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستانی ہونے کے ناطے یہاں آئیں اور ان غریب مریضوں کا علاج کریں۔ایک کیلاش خاتوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نے اس وادی میں مسلمان اور کیلاش دونوں قبیلوں کے لوگوں کی بلاتفریق خدمت کر رہے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں