اسماعیلی قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار پتھک کا باقاعدہ اعلان ‘ تہوار کو نہایت جوش و جذبے سے منایا جائیگا‘ خلیفہ سید تیمور شاہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 13:01

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) اسماعیلی مسلم کے سالانہ مذہبی تہوار پتھک کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ خلیفہ سید تیمور شاہ کے گھر میں اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جہاں مقامی حلیفہ نے جشن کی پوری تفصیل پڑھ کر سنائی اور چند لوگوں کو فرائض سونپے گئے جو محتلف گاوٴں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو پتھک منانے کی خوش خبری سنائے گی اور طریقہ کار بتائے گی۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے سید حسن شاہ نے کہا کہ یہ جشن ہم پیر ناصر حسرو کی یاد میں مناتے ہیں جنہوں نے گیارہ سو سال پہلے اس سرزمین میں آکر دین اسلام کی تبلیغ شروع کی اور لوگوں کو کلمہ توحید کی ترغیب دی کیونکہ یہاں پہلے کیلاش قبیلے کا حکومت تھی جو غیر مسلم ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آغا خان ریجنل کونسل، لوکل کونسل کے صدر ، مشنری اور اس کمیونٹی کے دیگر بزرگان بھی موجود تھے۔

پتھک کے اعلان کے بعد خلیفہ سید تیمور شاہ دروازے کے باہر کھڑے ہوئے اور جو لوگ اس کمرے سے باہر نکلتے تھے ان کے دائیں کندھے پر آٹا چڑھکاتا تھا جسے تبرک سمجھا جا تا ہے۔ لوگ احتراماً ان کے ہاتھ پر بھوسہ دیتے تھے اور وہ لوگو ں کو ہدایت کرتے تھے کہ اپنے گھروں کو صاف کرے اور آٹا ایک پلیٹ میں لیکر گھر کے چاروں کونوں میں چڑھکائے جسے پتھک کہاجا تا ہے۔

گرم چشمہ میں برف باری کا سلسلہ بھی جاری تھا اور پتھک ک اعلان کی خوشی میں لوگوں نے ایک کھیل بھی کھیلا جسے مقامی زبان میں ہیم بڑسودیک کہا جاتا ہے جس میں لوگ برف کے گولے بناتے ہیں جس سے دوسرے لوگوں کو مارتے ہیں اور یہ برف کے گولے دوسرے لوگوں پر پھینکے جاتے ہیں تو آس پاس کھڑے لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ ّآحر میں مہمانوں کا روایتی پکوانوں سے حاطر توازع کیا گیا اور حلیفہ کی دعاء سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔پھتک تہوار کی اختتامی تقریبات دو فروری کو منائیں جائیں گے اور اگر موسم حراب رہا تو اسے چند دن کیلئے موحر بھی کیا جاسکتا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں