چترال: تودے تلے دبے مزید 2 طلبہ کی لاشیں نکال لی گئیں

اتوار 27 مارچ 2016 13:09

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) چترال میں 19 مارچ کو برفانی تودے تلے دبے مزید 2 طلبہ کی لاشیں نکال لی گئیں، اب تک 9 میں سے 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چترال کے مختلف دیہات کے 8 طلبااور ایک شخص 19 مارچ کو کو سوسم گاوں میں قائم اسکول سے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے کہ برفباری کے باعث راستہ بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ایک برفانی تودہ ان پر آگرا جس سے تمام افراد دب گئے تھے۔چترال اسکاوٹس،پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن کرکے ایک شخص اور 3 طلبہ کی لاشوں کو نکال لیا ہے ، جبکہ باقی طلبہ کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو اہلکاروں کاکا کہنا ہے کہ تودہ کئی کلومیٹر علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔ بیلچوں کی مدد سے برف ہٹا رہے ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں