وفاقی حکومت نجی شعبے کا حجم بڑھانے پالیسی پر عمل پیرا ہے ،اس سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا ،قوم خودانحصاریت کی طرف بڑھے گی ،موجودہ حکومت اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی مرتب کررہی ہے
وزیر مملکت و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا عبدالولی خان یونیورسٹی چترال کیمپس اور ڈسٹرکٹ بار روم میں اجتماعات سے خطاب
بدھ 30 مارچ 2016 21:48
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) وزیر مملکت و چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت پرائیویٹ سیکٹر کا حجم بڑھانے پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے نہ صرف ملک میں معاشی استحکام آئے گا بلکہ روزگارکے وافرمواقع بھی میسرہوں گے اور قوم خودانحصاریت کی طرف بڑھے گی جبکہ نئی نسل میں یہ اہلیت وصلاحیت پوری طرح موجود ہے اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں ایک جامع پالیسی مرتب کررہی ہے جس میں نوجوان طبقے کا ذیادہ سے ذیادہ رول ہوگا۔
وہ بدھ کو چترال اور بونی کے مقامات پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفید کنندہ خواتین کے اجتماعات کے علاوہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے چترال کیمپس اور ڈسٹرکٹ بار روم میں اجتماعات سے خطاب کررہی تھیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی میں ایسے پروگرام متعارف کئے جارہے ہیں کہ ہنر مند خواتین گھر بیٹھے اپنے دستکاریوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ملک بھر میں مارکیٹنگ کرکے باعزت طور پر رزق کماسکتی ہیں اور اس کے لئے انہیں بھر پور مدد فراہم کی جائے گی جبکہ BISP کا بنیادی مقصدبھی یہی ہے کہ دوسروں پر انحصار کرنے اور محتاج ہونے کی راہیں مسدود کی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ چترال کی کئی گھریلو مصنوعات اپنے اندر انفرادیت رکھتی ہیں جنہیں صرف باہر متعارف کرانیکی دیر ہے کہ یہاں ایک خودروزگاری کا انقلاب برپا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہBISP کے ذریعے مستحق اور حقداروں کی مالی معاونت کو یقینی بنانے کی خاطر دو سالوں کے اندر اندر دوبارہ سروے کیا جائے گا جبکہ موجودہ مستفید کنندگان تک امدادی رقم پہنچانے کے لئے طریقہ کار کو سہل تر بنایا جائے گا اور دوردراز دیہات میں خواتین اب اپنی شناختی کارڈ کے ذریعے قریبی فوکل پوائنٹ پر آکر نقد ی وصول کرسکیں گے۔ ماروی میمن نے ضلعے میں ترقیاتی کاموں میں صوبائی حکومت کی طرف سے سستی برتنے کے حوالے سے کہاکہ آئندہ جنرل الیکشن کے بعد خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی حکومت بن جائے گی جس کے بعد چترال جیسے پسماندہ اضلاع بھی ترقی کے میدان میں آگے نکل جائیں گے جبکہ اب یہ بری طرح نظرانداز کئے جارہے ہیں۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بعد میں کہاکہ پرائم منسٹریوتھ لون پروگرام کے تحت سودی قرضوں کو چترال کے عوام نے مسترد کردیا تھا جس پر وزیر اعظم نے بلا سود قرضے شروع کردئیے ہیں جن سے نوجوان طبقہ بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کھوار (چترالی زبان) کو بھی قومی زبانوں کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پرچترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے کہاکہ گزشتہ سال کے سیلاب سے ضلع چترال ساٹھ سال پیچھے چلاگیا کیونکہ قیام پاکستان کے بعد سے تعمیر ہونے والے انفراسٹرکچر اس سیلابی ریلوں میں بہہ گیا لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چترال کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے فراخدلانہ فنڈز جاری کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت کی سب سے ذیادہ ترقیاتی منصوبے اس ضلعے میں جاری ہیں۔ ماروی میمن چترال اور بونی میں بی آئی ایس پی کے مستفید کنندہ خواتین سے گھل مل گئیں اور ا ن کے مسائل دریافت کئے۔متعلقہ عنوان :
چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
صوبائی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا دورہ چائنہ ونڈو
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری