طیارے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ڈی سی ہائوس میں قرآن خوانی

پیر 19 دسمبر 2016 21:35

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پی آئی اے حادثے میں جاں بحق افراد میںسی20 کا تعلق چترال سے تھا ۔ جن میں چترال کے 31سالہ نوجوان ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ بھی شام تھے۔ ان کی روح کی ایصال ثواب کیلئے چترال کے ڈی سی ہائو س میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل کے سربراہی میں قرآن خوانی کی گئی اور ان کے روح کو ان کا ثواب بحشا۔

اس قرآن خوانی میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان، افسران اور ان کی نمائندوں نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ اس میں بعض سیاسی پارٹیوں کے رہنماء، سول سوسائیٹی کے نمائندوں اور مذہبی پارٹیوں کے نمائندوں ، علماء وغیرہ نے بھی شر کت کی۔قرآن خوانی کے بعد ان کی، ان کی اہلیہ اور بیٹی کے علاوہ جتنے بھی لوگ اس حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے ان سب کیلئے دعائے مغفرت مانگی گئی اور ان کی درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعاء کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاری جمال عبدالناصر نے کمشنر ملاکنڈ عثمان گل کا شکرہ ادا کیا کہ وہ پہلے افسر ہے جو دیگر ضلع سے آکر فاتحہ خوانی کی اور ہمارے غم میں شریک ہوئے انہوںنے کہا کہ دیگر سیاسی رہنماء، وزراء اور مذہبی پارٹیوں کے نمائندوں کو بھی چاہئے تھا کہ وہ اس موقع پر ہمارے غم میں شریک ہوتے۔اس موقع پر ایک محتصر تقریب بھی ہوئی جس میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مرحوم ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات کو سراہا اور انہیں ایک نہایت ایماندار، خدا ترس، محنتی اور غریب پرور افسر قرار دیا۔

انہوںنے انتظامیہ کے تمام افسروں پر زور دیا کہ وہ اسامہ کی مشن کو جاری رکھے جو ان کی المناک موت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا۔ انہوںنے افسران پر زور دیکر کہا کہ عوام کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا ن کی بات سننا اور ان کے ساتھ دو میٹھے بول ان کی مشکلات میں کافی حد تک کمی پیدا کرسکتی ہے۔ انہوںنے انتظامیہ افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دفاتر میں جتنے لوگ بھی فریادی بن کرے آئے وہ ضرور ان کی بات سنے اور ان کو چائے ، قہوہ پلاکر اس کے ساتھ خندہ پیشانی سے بات کرے اس سے ان کو تسلی ہوگی اور اصل عبادت انسانیت کی خدمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں