شدید برف باری کے باعث چترال کے اندرونی اور بیرونی تمام راستے بند ، تمام پروازیں بھی منسوخ

شیر شال کے مقام پر برفانی تودے دبنے والے نوافراد لاشیں نکالی گئیں،7افراد سپرد خاک

پیر 6 فروری 2017 21:30

شدید برف باری کے باعث چترال کے اندرونی اور بیرونی تمام راستے بند ، تمام پروازیں بھی منسوخ
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) شدید برف باری کے باعث چترال کے اندرونی اور بیرونی تمام راستوں کے ساتھ ساتھ چترال کا واحد ائیرپورٹ بھی ابھی تک بند ہے۔ چترال ایئر پورٹ پر ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف باری ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس پر تمام پروازیں منسوح ہوگئی ہیں۔ چترال پولیس اور انتظامیہ کے مطابق اس وقت چترال سے گرم چشمہ، بونی، مستوج، زیارت، لواری ٹنل، وادی کیلاش، بریپ، یارخون لشٹ، کان خون، اور بروغل کے راستے مکمل طور پر بند ہیں تاہم چترال کے اندر راستوں پر کام جاری ہے امید ہے کہ اسی( آج) منگل کوکھول دیا جائے گا۔

شیر شال کے مقام پر برفانی تودے دبنے والے نو لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے سات کو سپرد خاک کیا گیا جبکہ دو افراد کو ابھی تک نہیں دفنایاگیا جن کا رشتہ دار دوسرے اضلاع سے آتے ہیں ان کا انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہیلی کاپٹر شغور کے مقام پر اتر گیا مگر فوری طور پر واپس ٹیک اف کرگیا کیونکہ وہاں کا موسم سازگار نہیں ہے۔ اگلے چند لمحوں میں چترال سکاؤٹس کے شہید ہونے والے سپاہی کا جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں تورکہو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا جائے گا کیونکہ اس وقت چترال شہر سے تمام مضافات کو جانے والے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔

چترال بازار میں اس وقت آشیائے خوردنوش کی شدید قلعت پیدا ہوئی ہے اور عوام یہ بھی شکایت کر رہے ہیں کہ بعض دکاندار ان چیزوں کی قیمتیں بڑھارہے ہیں

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں