چترال ،ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

منگل 7 مارچ 2017 21:20

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) گونر کاٹیج چترال میں ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر شہاب حمیدیوسفزائی نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی لوگوں سے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں چاہئے کہ اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،۔ انہوں نے کہا کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں بلکہ ان کو بچوں کی طرح پالنا پڑتاہے ۔

پانی ڈالنا اور ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہا کہ چترال چونکہ جنگلاتی علاقہ ہے مگر بدقسمتی سے چترال میں قدرتی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کھانا پکانے اور گرمائش کیلئے لکڑی جلاتے ہیں جس سے جنگلات میں کافی کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے درخواست کرنا چاہوں گاکہ چترال کے لوگوں کو رعایتی نرح پر گیس سلنڈر فراہم کرے یا یہاں موجود پانی کی وافر ذحائیر سے استفادہ کرتے ہوئے ان پر چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کئے جاتے تاکہ مقامی لوگوں کو آرزاں نرح پر بجلی مل سکے جسے وہ روشنی کے ساتھ ساتھ کھانا پکانے اور گھروں کو گرم رکھنے کیلئے بجلی استعمال کرے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہا کہ چترال میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے قدرتی آفات آتے ہیں انہوںنے اس موقع پر صوبائی حکومت کی Illicit Tember Policy کی بھی محالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی سے چترال کے بچے کچے جنگلات بھی چند سالوں میں حتم ہوں گے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور چترال کی جنگلات کو تباہی سے بچائے۔ انہوںنے عوام پر زور دیا کہ ہر فرد کم از کم ایک پودا لگائے تو چترال میں ایک سال میں پانچ لاکھ پودے کامیاب ہوں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں