چترال‘ تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 11 مارچ 2017 18:43

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) عبدالولی خان بائی پاس روڈ پر موٹر سائکل سوار نے ایک خاتون کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق بحتولی گا?ں سے ہے جو بائی پاس روڈ پر جارہی تھی اس دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار توصیف احمد ولد خالد احمد سکنہ پرئیت نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون بری طرح کچل گئی اور موقع پر جاں بحق ہوئی۔

چترال پولیس نے موٹر سائکل سوار کو گرفتار کرکے اسے تھانہ چترال لے گئے جس پر مراسلہ وصول ہونے پر مقدمہ درج ہوگا اور خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے گئے۔ واضح رہے کہ چترال میں بائی پاس روڈ پر یہ دوسرا واقعہ ہے پچھلے ہفتے بھی ایک بچے کو موٹر سائیکل نے کچل کر ہلاک کیا تھا اور آج اس خاتون کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہوئی۔

(جاری ہے)

چترال میں موٹر سائکلوں کی بھرمار ہے اور بیشتر لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہوتے نہ کسی موٹر سائکل سوار کو ہیلمٹ پہنتے ہوئے دیکھا گیا ہے چترال کے ٹریفک پولیس نے ان کے حلاف کوئی کارائی نہیں کی البتہ جو دوسرے اضلاع سے کوئی مسافر ڈرائیور آتا ہے ان کو ضرور پرچہ تھماتے ہیں۔

یا پھر اپنا جیب گرم کرتے ہیں۔چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر تربیت یافتہ موٹر سائکل سوار وں کے حلاف کاروائی کرے اور بغیر ہلمٹ کے کسی کو بھی موٹر سائکل چلانے کی اجازت نہ دے۔ نیز ڈرائیونگ لائسنس کی بھی سحتی سے جانچ پڑتال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں