چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی لواری ٹاپ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

لواری ٹاپ اس سال 2جنوری کو شدید برف باری کے نتیجے میں بند ہو گیا تھا،دیر اپر ور چترال کے درمیان گاڑیوں کی امد رفت شروع

پیر 27 مارچ 2017 18:07

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ضلع چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملانے والی لواری ٹاپ ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔لواری ٹاپ اس سال 2جنوری کو شدید برف باری کے نتیجے میں بند ہو گیا تھا۔جس کے بعد چترال کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا تھا۔FWOفرنٹئیر ورکس ارگنائزیشن کے جوانوں نے کئی دنوں کی کوششوں اور بھاری مشنریوں کی مدد سے برف ہٹاکر سڑک کو ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی ہے۔

جس کے بعد دیر اپر ور چترال کے درمیان گاڑیوں کی امد رفت شروع ہو گئی ہے۔لواری ٹاپ کی بندش سے چترال کے عوام گزشتہ تین مہینوں سے شدید سفری مشکلات سے دوچار تھے۔ہفتے میں صرف دو دن 3گھنٹوں کے لئے لواری ٹنل ہلکی مسافر گاڑیوںکے لئے کھول دیا جاتھا جبکہ ٹرکوں کو لواری ٹنل سے گزرنے کی اجازت نہ تھی جس کی وجہ سے چترال میں اشیائے صرف کی قیمتین بڑھ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

لوری ٹاپ کے کھلنے سے چترال کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے یہاں ٹرانسپورٹ آڈوں میں ٹرانسپورٹر حضرات مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں ۔لواری ٹاپ سے برف ہٹانے کے فوری قدام پر چترال کے عوامی حلقوں نے پاک آرمی اورFWOکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سال شدید برفباری کے باوجود لواری ٹاپ پر پندرہ سے بیس فٹ برف ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں نے وقت سے پہلے کھول دی۔ ہفتے میں صرف تین گھنٹوں کے لئے لواری ٹنل کھلنے کا انتظار میںخواتین بچے اور بوڑھے مسافر جن ازیت سے دوچار ہو رہے تھے اُ نہیں اس اذیت سے چھٹکارہ مل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں