ہ شندور پولو فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا

منگل 1 اگست 2017 20:18

ہ شندور پولو فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اگست2017ء) ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام ضلع چترال میں شندور کے مقام پر منعقدہ شندور پولو فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر11کورلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ تھے جبکہ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان ، چترال اور گلگت بلتستان کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں، سطح سمندر سے 12500 فٹ بلندی پر شندور کے مقام پر منعقد ہونے والے تین روزہ پولو فیسٹیول کا فائنل گلگت بلتستان اور شندور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا، فائنل میچ میں چترال کی ٹیم نے جیت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو 13گول کے مقابلے میں 7گول سے شکست دی ، اس موقع پر چترال ، گلگت بلتستان سمیت ملکی و بین الاقوامی سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پولو فیسٹیول کے پہلے دو روز ہونے والے میچز میں فاتح شندور ٹیموں کا سکور 8رہا ، فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا گیا جبکہ سیاحوں کی سہولت اور دیگر طبی امداد کیلئے میڈیکل کیمپ بھی موجود تھا، شندور پولو فیسٹیول تاریخی کھیل ہے اور ہماری حکومت نے گزشتہ چار سالوں سے اسے کامیابی سے انعقاد کیا ہے ، فیسٹیول میں صرف پولو ہی نہیں بلکہ مقامی گلوکاروں کو بھی دونوں صوبوں سے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرنے کاموقع دیا گیا ہے تاکہ صحیح معنوں میں ثقافت کو فروغ دیاجائے ،اس موقع پر موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں دونوں صوبوں کے فنکاروں نے پرفارم کیا،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور فیسٹیول میں مستوج ،چترال ، گلگت ،لاسپور، غزرکی ٹیموں نے شرکت کی ، فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کے بچوں پر مشتمل ایک ٹیم قومی ترانے سمیت ملی نغمے پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں